چنتامنی:یکم اکتوبر(محمد اسلم؍ ایس او نیوز)سرکاری اسکیموں کے متعلق عوام کو معلومات فراہم کی جائے ریاستی و مرکزی حکومتوں سے جو اسکیمیں جاری کی جارہی ہیں، ان اسکیموں کے متعلق دیہی علاقوں کے عوام میں بیداری لائی جائے ان خیالات کااظہار تعلقہ پنچایت صدر شنتما نے کیا۔ انہوں نے آج چنتامنی تعلق امباجی درگ گاؤں میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جتنی بھی اسکیمیں ہیں، ان اسکیموں سے فائدہ اُٹھانے کیلئے ہر گرام پنچایت افسران دیہی علاقوں کے عوام کے دہلیز تک جاکر انھیں معلومات فراہم کرناچاہئے کہ حکومت سے فلاں فلاں اسکیموں کو جاری کیاگیا ہے اس سے فائدہ اُٹھائیں صرف گرام پنچایت کے آفس میں صبح اکر شام چلے جانے سے کوئی فائدہ نہیں حکومت گرام پنچایت افسروں کو تنخواہ دے رہی ہے لیکن افسران لاپراہ ہوچکے ہیں گرام پنچایتوں میں کوئی بھی کام ٹھیک سے نہیں کیا جاتا گرام پنچایت کے افسران صرف دیہی علاقوں کے عوام کو گرام پنچایت کے آفس کا باربار چکر لگانے پر مجبور کردیتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا گرام پنچایت کے اراکین اپنے اپنے وارڈوں کے پانی کے مسائل پاکی صفائی وغیرہ چیزوں کو دھیان دینا بہت ہی ضروری ہے گرام پنچایت کے ہر رُکن کو چاہئے وہ ہفتہ میں ایک مرتبہ اپنے وارڈ کا جائزہ لیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی اسکیموں کو مستحق افراد تک پہنچانے کی جانب توجہ دیں ریاستی حکومت نے بہت سی عوامی فلاحی اسکیموں کو جاری کیا ہے حکومت سے منظور شدہ اسکیموں کے متعلق عوام کو تفصیلی جانکاری فراہم کرنے سے حکومت کی ان اسکیموں کے فائدہ عوام تک پہنچے گا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سید اعجاز ،نوشاد ،منی ریڈی،آر۔آئی۔سمیت کئی محکمہ جات کے افسران موجود رہے۔